Mozih ul Quran موضح القرآن is a Books&Reference application developed by Maktaba Tul Ishaat, but with the best Android emulator-LDPlayer, you can download and play Mozih ul Quran موضح القرآن on your computer.
Running Mozih ul Quran موضح القرآن on your computer allows you to browse clearly on a large screen, and controlling the application with a mouse and keyboard is much faster than using touchscreen, all while never having to worry about device battery issues.
With multi-instance and synchronization features, you can even run multiple applications and accounts on your PC.
And file sharing makes sharing images, videos, and files incredibly easy.
Download Mozih ul Quran موضح القرآن and run it on your PC. Enjoy the large screen and high-definition quality on your PC!
موضحِ قرآن اردو میں پہلا با محاورہ ترجمہ موضحِ قرآن (1790ء) میں لکھا گیا۔ اس کے مترجم شاہ عبدالقادر دہلوی بن شاہ ولی اللہ دہلوی ہیں، شاہ عبدالقادر نے موضح قرآن اردو میں پہلا بامحاورہ ترجمہ 1790ء میں لکھا۔ یہ ترجمہ متعدد بار چھپ چکا ہے۔ اس کا ایک ایڈیشن لاطینی رسم الخط میں کلکتہ سے ۱۸۷۶ء میں T.P. Hugh کے دیباچے اور پادری ای۔ ایم ویری E.M. Wherry کے ایڈیشن کے ساتھ شائع ہوا۔ اس ترجمے کو ان کے بھائی شاہ رفیع الدین کے ترجمے کے مقابلے میں زیادہ صاف اور بامحاورہ سمجھا جاتا ہے۔ شاہ عبدالقادر کا اردو ترجمہ "موضح قرآن” اپنی غیر معمولی خصوصیات کی وجہ سے برصغیر کے مسلمانوں میں "الہامی ترجمہ” کے نام سے مشہور رہا ہے۔ اور حقیقت میں یہ قرآن کریم کا واحد ترجمہ ہے جو اردو میں پہلا با محاورہ ترجمہ ہونے کے ساتھ ساتھ قرآنی الفاظ کی ترتیب اور اس کے معانی و مفہوم سے حیرت انگیز طور پر قریب ہے۔ شاہ صاحب نے اس ترجمہ کی تکمیل میں تقریباً چالیس سال جو محنت شاقہ اٹھائی ہے وہ اہل علم سے پوشیدہ نہیں ہے۔ قرآن کریم کا یہ ترجمہ اردو زبان کا ایک قیمتی سرمایہ ہے۔ شیخ الہند نے اس ترجمہ میں متعدد خوبیوں کا تذکرہ کرنے کے بعد تحریر فرمایا ہے۔ ’’شاہ عبد القادر کا ترجمہ جیسے استعمال محاورات میں بے نظیر سمجھا جاتا ہے ویسے ہی باوجود پابندی محاورہ، قلت تغیر اور خفت تبدل میں بھی بے مثل ہے“۔ اس ترجمہ کے ساتھ شاہ صاحب نے مختصر حواشی بھی تحریر فرمائی ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔ یہ ترجمہ لا تعداد مرتبہ مستقل بھی طبع ہوا اور متعدد مفسرین نے اپنی تفسیر کے اوپر ترجمہ قرآنی کے لیے اسی کا انتخاب کیا۔ شاہ عبدالقادرؒ کے ترجمہ کے متعلق پروفیسر نثار احمد فاروقی کی رائے ملاحظہ فرمایئے تاکہ معلوم ہو کہ انہوں نے کس طرح مثالوں کے ذریعہ اس ترجمہ کی خوبیاں بیان کی ہیں: ’’نثری تراجم میں حضرت شاہ عبدالقادر دہلوی (وفات 1230 ھ / 1814ء ) کا ترجمہ موضح قرآن ۱۲۰۰ھ اردو زبان میں قرآنی مطالب کو فصاحت اور سلاست کے ساتھ آسان اور دلنشین اسلوب میں پیش کرنے کی بہترین کوشش ہے۔ مثلاً انہوں نے ’وکلمۃ اللہ ھی العلیا‘ کا ترجمہ یوں کیا ہے ’اور اللہ ہی کا بول بالا ہے‘ میں سمجھتا ہوں کہ اردو میں اس سے بہتر اور کوئی ترجمہ ان الفاظ کا ممکن نہیں۔ ’اللہ الصمد‘ کا ترجمہ کرتے ہیں ’اللہ نرادھار ہے‘ ،صمد کا مفہوم ادا کرنے کے لئے کوئی لفظ نرادھار سے قریب نہیں مل سکتا۔‘‘ ایک زمانے تک ان دونوں ترجموں کو اردو والے بڑے شوق و ذوق سے پڑھتے رہے۔ اس کے بعد اردو میں ترجموں کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا۔ دیگر علمائے کرام کے قرآن پاک کے مشہور تراجم ہماری تاریخ کے درخشندہ ابواب ہیں۔ شاہ صاحب انتہائی خلوت پسند تھے۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع نے اسی لحاظ سے بعض بزرگوں کے حوالہ سے لکھا ہے کہ شاہ صاحب نے مسجدِ اکبرآبادی میں چالیس برس اعتکاف کی حالت میں ترجمہ قرآن تحریر فرمایا۔ آپ کے اندر کشف کی بڑی قوت تھی۔Download and install LDPlayer on your computer
Locate the Play Store in LDPlayer's system apps, launch it, and sign in to your Google account
Enter "Mozih ul Quran موضح القرآن" into the search bar and search for it
Choose and install Mozih ul Quran موضح القرآن from the search results
Once the download and installation are complete, return to the LDPlayer home screen
Click on the game icon on the LDPlayer home screen to start enjoying the exciting game
If you've already downloaded the APK file from another source, simply open LDPlayer and drag the APK file directly into the emulator.
If you've downloaded an XAPK file from another source, please refer to the tutorial for installation instructions.
If you've obtained both an APK file and OBB data from another source, please refer to the tutorial for installation instructions.